برطانیہ میں سرطان کے لیے کام کرنے والی ایک فلاحی تنظیم کینسر ریسرچ یو کے نے بین الاقوامی سائنس دانوں کو سرطان سے نمٹنے کے نئے طریقوں پر تحقیق کے لیے 100 ملین پاؤنڈ کی پیشکش کی ہے۔
بی بی سی کے مطابق پہلی گرانٹ کا اعلان اگلی خزاں میں کیا جائے گا۔پہلے مرحلے میں پانچ سال کے عرصے کے لیے 20 ملین پاونڈ کا ایوارڈ دیا جائے گا۔ کینسر ریسرچ یوکے کا کہنا ہے کہ اس کا منصوبہ ہے کہ اگلے پانچ سالوں تک کم از کم ایسے پانچ مزید گرینڈ چیلنج ایوارڈ دئے
جائیں۔
کینسرریسرچ یوکے نے سات نئے چیلنجز کو سامنے ر کھا ہے جن کے بارے میں اس کا کہناہے کہ یہ وہ سوالات ہیں جن کا جواب سرطان پر کی جانے والی تحقیق میں اب تک نہیں ملا ہے۔
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے اعدادوشمار کے مطابق سال 2012 میں سرطان کے 14 ملین نئے مریض سامنے آئے جبکہ 2۔8 ملین اس بیماری کے سبب موت کے منہ میں چلے گئے۔توقع ہے کہ اگلی دو دہائیوں تک دنیا بھرمیں سرطان کے نئے مریضوں کی تعداد سات فیصد اضافہ ہوجائے گا۔ ان مریضوں میں 60 فیصد سے زیادہ کا تعلق افریقہ، ایشیا، اور وسطی اور جنوبی امریکہ سے ہوگا۔